ضلع غربی میں 12 روزہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز (آج) ہو گا، تقریباً 15 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

اتوار 17 نومبر 2019 18:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) ضلع غربی میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ضلع میں تقریباً 15 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ بھر میں (آج) 18 نومبر سے شروع ہونے والی 12 روزہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ فیاض عالم سولنگی کے زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیفق نے اجلاس کو بتایا کہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم میں 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کے 1481401 بچوں کو ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض عالم سولنگی نے عوام سے اپیل کی کہ موذی امراض کے خاتمے کیلئے عوام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ بعد ازاں بہترین کارکردگی پر مختلف شعبوں کے افراد میں اعزازی شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اجلاس میں سیکورٹی اداروں، ٹی ایچ اوز، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں