یکجہتی کشمیر و شہدائے افواج پاکستان فٹبال،مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

گلشن اسپورٹس، اظہر میموریل اور کورنگی محمڈن کامیابی سے اگلے مرحلے میں داخل

اتوار 17 نومبر 2019 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) کورنگی جیمخانہ اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے جاری یکجہتی کشمیر و شہدائے افواج پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں گلشن اسپورٹس،اظہار میموریل اور کورنگی محمڈن اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کراگلے مرحلے میں داخل ہو گئیں، کورنگی جیمخانہ فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر پہلا میچ گلشن اسپورٹس اور ناصر اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا جسے گلشن اسپورٹس نے نہایت ہی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کا واحد گول عمر زیب نی38ویں منٹ میں اسکور کی، دوسرے میچمیں اظہار میموریل کو ینگ آزاد کے خلاف وقفہ تک ایک گول کی سبقت حاصل تھی یہ گول7ویں منٹ میں احسن نے رفیق کے پاس پر اسکور کیا۔

وقفہ کے بعد ینگ آزاد گول برابر کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی اور حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر کئی خوبصورت حملے کئے اسی دوران انہیں گول اسکور کرنے کے تین یقینی مواقع ملے لیکن غلط نشانہ بازی کے سبب وہ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے کھیل کا مقررہ وقت جب ختم ہوا تو اظہار میموریل ایک گول کی برتری کے ساتھ اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر گئی، تیسرامیچ کورنگی محمڈن اور ینگ بلال لانڈھی کے درمیان کھیلا گیا، وقفہ تک میچ بغیر کسیک گول کے برابر تھا دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے شاندار موومنٹ بنائے لیکن ان کے اسٹرائکر کسی بھی موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکے۔

(جاری ہے)

40 ویں منٹ میں کورنگی محمڈن کے عامر کو گول اسکور کرنے کا ایک سنہری موقع ملا جس کو انہوں نے ضائع کئے بغیر گیند جال کے حوالے کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلادی ایک گول کے خساتے میں جانے کے بعد ینگ بلال نے گول برابر کرنے کے لئے جان توڑ محنت کی لیکن کھیل کے مقررہ وقت تک وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔ ان میچز کو ریفری رحیم عمر اور عبدالباقی نے جلیل احمد، جعفر اور ولی احمد کی معاونت سے سپروائز کیا میچ کمشنر کے فرائض عزیز احمد اور طلعت حسین نے انجام دیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں