جامعہ کراچی، بی ایس سی کے امتحانات 29 نومبر جبکہ بی کام ریگولر کے امتحانات 10 دسمبر 2019 ء سے شروع ہوں گے

جمعہ 22 نومبر 2019 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظی کے مطابق 22 اکتوبر2019 ء کو ہونے والے کالج پرنسپلزکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ڈگری لیول کے امتحانات 20 نومبر2019 ء سے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی طے پایا تھا کہ جس ڈگری امتحانات میں طلباوطالبات کی تعداد کم ہوگی ان امتحانات کا آغاز سب سے پہلے کردیا جائے گا جس کے مطابق 29 نومبر2019 ء سے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات شروع ہوں گے ۔

بی ایس سی کے امتحانات کے لئے شہر کے مختلف کالجز میں طالبات کے لئے 06 امتحانی سینٹرز جبکہ طلبا کے لئے جامعہ کراچی میں دوامتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کا آغاز 10 دسمبر 2019 ء سے ہوگا ۔بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں