مایا علی سوشل میڈیا سے کیوں اوجھل ہوگئیں

کبھی کبھار ہمیں اپنے ارد گرد کی نعمتوں کے بارے میں سوچنے اور ان کی گنتی کرنے میں وقت چاہیے ہوتا ہے اپنے اندر کے سکون کو تلاش کرنے اور پورے نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے یہ بریک لے رہی ‘مایا علی

بدھ 8 اپریل 2020 10:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) کورونا وائرس نے دنیا میں تمام تر لوگوں کی سرگرمیوں اور زندگیوں کو کسی نہ کسی حد تک ضرور متاثر کیا ہے، کوئی لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا کا استعمال پہلے سے زیادہ کررہا ہے تو کسی نے سوشل میڈیا کا استعمال کم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر کافی حد تک فعال نظر ا?تی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹ رکھتی ہیں لیکن اب مایا نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سیسوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کچھ عرصہ بریک لینے کا اعلان کیا۔مایا علی نے اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا سے بریک لینے کی یہ وجہ بتائی کہ وہ اپنے اندر کے سکون کو تلاش کرنے اور پورے نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے یہ بریک لے رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ کبھی کبھار ہمیں اپنے ارد گرد کی نعمتوں کے بارے میں سوچنے اور ان کی گنتی کرنے میں وقت چاہیے ہوتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں