فریال تالپور کا پی ایس ایف کراچی کے سابق عہدیدارعرفان ہنزائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جمعرات 4 جون 2020 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے پی ایس ایف کراچی کے سابق عہدیدارعرفان ہنزائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے کہا کہ عرفان ہنزائی نظریاتی پولیٹیکل ورکر و جیالا تھا، پارٹی کے لیئے اس کی خدمات یاد رہیں گی۔ فریال تالپور نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں