شہر قائدسے تعلق رکھنے والے ادیبوں،شاعروں، تاجروں ،صنعتکاروںصحافیوں اوراہل فکرافرادکافرزندزمین پاکستان کے نام سے سیاسی جد وجہدکے آ غازکااعلان

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) شہر قائدسے تعلق رکھنے والے ادیبوں،شاعروں، تاجروں ،صنعتکاروں ،اساتذہ ،صحافیوں اوراہل فکرافرادنے فرزندزمین پاکستان کے نام سے سیاسی جد وجہدکے آ غازکااعلان کردیا،سیدشمعون ابرارکوعبوری مدت کے لیے آ رگنائزرمنتخب کیاگیاہے جبکہ ایم ایم بشیرثانی سرپرست ہوں گے۔یہ اعلان فیڈرل بی ایریا کے مقامی ہال میں جمع ہونے والے سیکڑوں افراد کی جانب سے ایک قراردادکی منظوری کے بعدکیاگیا،نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیدشمعون ابرار نے کہاکہ کراچی بشمول شہری سندھ کی ترقی کے راستے مسدورکردیئے گئے ہیں دنیا کے ساتویں بڑے شہر کوتعصب کی بنیاد پرامتیازی سلوک کانشانہ بنایا جارہاہے ،اس شہر کے مکینوں سے سہولتیں واپس لیکردیہی زندگی دینے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم تعصب کی بات کرتے ہیں،نہ نسلی امتیازکی بات کرتے ہیں اس شہر کے تمام باشندوں کو ساتھ ملا کر ایک نئے عمرانی معاہدے کی بات کرتے ہیں،سب ملکراس شہرکواسکا اختیار واپس دلائیں یہاں کے مکینوں کے لے زندگی آ سان بنائی جائیگی شہرکوجدیدشہری سہولتوں سے آ راستہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

نمائندہ اجتماع -ایم ایم بشیرثانی،انیس شیخ،فریدخان بہلم،عبدالرشیدخان،مختاراے قریشی اورنعیم طاہراورعمیرمقصودی نے بھی خطاب کیا-شمعون ابرارنے کہاکہ شہری ودیہی سندھ میں آ زادانہ غیرجانبدارانہ مردم شماری کرائی جائے کیونکہ اب تک جتنی بھی مرتبہ مردم شماری کی گئی ہے اس میں من گھڑت اعدادوشمار پیش کے گئے -جھوٹ کی بنیادپرشہرکونمائندگی سے محروم رکھاگیا،دیگرمقررین نے کہاکہ کراچی لاوارث شہرنہیں ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اسکی زبوں حالی کو خوشحالی میں بدلنے کے اقدامات کرنے پرتیار نہں ہیں ،اہل شہرکو بیدار کرکے ہم انہیں سیسہ پلائی دیوار بنادیں گے اور اس شہر کو بھر سے ملک ہی نہیں دنیا کا جدید ترین شہر بنائیں گے انہوں نے کہاکہ شہری سندھ کو جان بوجھ کراورسیاسی دشمنی میں پیچھے دھکیلنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں