سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی عائد

کمیشن ایجنٹ, ٹریڈرز اور ملازمین کورونا ویکسین لگوائیں اور سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں،صوبائی وزیر اسماعیل راہو

منگل 27 جولائی 2021 17:06

سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی ہوگی. اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹ اور ماسک نہ ہونے پر شہریوں کو سبزی منڈیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی,کمیشن ایجنٹ, ٹریڈرز اور ملازمین کورونا ویکسین لگوائیں اور سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں.

انہوں نے کہا کہ خریداری کرنے والے دکاندار اور شہری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گی, تمام مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کے افسران ایس اوپیزپرعمل درآمد کروائیں, زرعی اجناس، ادویات,کھاد اور بیج کی دکانداروں کے پاس کورو نا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر دکانیں سیل ہونگی. اسماعیل راہو نے کہا کہ سبزی منڈیوں کے اندردکاندار بھی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں, اگر ویکسین نہیں لگوائی تولگوائیں.

صوبائی وزیرنے کہاکہ چیئرمینز مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ کے تمام افسران کارروائی کرکے روزانہ رپورٹ دیں گی, سبزی منڈیوں میں خریداری کے لیے آنے والے بیوپاری اور شہری ویکسین لگوائیں اور خود کو محفوظ بنائیں, شہری کورونا ویکسین لگوائیں افواہوں پر دھیان نہ دیں کوئی سائیڈ افکیٹس نہیں ہیں,بزرگوں اوربچوں کوسبزی منڈیوں میں لانے سے اجتناب کریں.�

(جاری ہے)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں