ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں گواہ کے بیان پر کل بھی جرح جاری رکھے جائیگی

بدھ 4 اگست 2021 16:50

ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں گواہ کے بیان پر کل بھی جرح جاری رکھے جائیگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں گواہ کے بیان پر کل بھی جرح جاری رکھے جائیگی۔

(جاری ہے)

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران گواہ اشفاق حسین بھی پیش ہوئے۔ وکیل عامر رضا نے گواہ کے بیان پر جرح کی گئی۔ آج بھی گواہ کے بیان پر جرح جاری رہے گی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت آج تک کے لئیے ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں