پی این ایس سی کی سالانہ41ویں میلاد کانفرنس کاانعقاد

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے 41ویں میلاد کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔پی این ایس سی ہیڈ آفس میں گزشتہ روز ایس اوپیزاحتیاطوں کے ساتھ اور بین المکاتب ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام کی فضاء میں کیاگیا۔ اس کانفرنس کی میزبانی کی خدمات سجاد علی انچارج پبلک ریلیشنز اور اورنگزیب ، اسسٹنٹ منیجر فنانس نے انجام دی۔

(جاری ہے)

پی این ایس سی کی سالانہ میلاد کانفرنس کا آغاز محمد ارسلان قادری نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا اور پھرمعروف مہمان نعت خواں محمد فرحان قادری، محمد غلام سعد قادری، محمد خاور نقشبندی نے مدحتِ رسولؐ کا فریضہ انجام دیا ۔جبکہ مفتی محسن الزّماں نقشبندی صاحب نے اپنے خطاب میں رسول اللہؐ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایچ ۔آر) عتیق سلطان راجہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں