سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو اراضی سے متعلق کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا

بدھ 1 دسمبر 2021 15:43

سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو اراضی سے متعلق کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو اراضی سے متعلق کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں سول ایوی ایشن کی اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سول ایوی ایشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سول ایسی ایشن کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کروا دی۔

سول ایوی ایشن کے 4 افسران کو جیل بھیجا جا چکا۔ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد تنازعہ ختم ہوگیا۔ ثابت ہوا، سول ایوی ایشن کے افسران نے جعلی انٹریاں کرکے قبضہ کرایا۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اراضی تنازعہ سے متعلق آئندہ سماعت پر جائزہ لیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں