(کامرس نیوز )

{ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی i مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی13ارب سے زائد روپے ڈوب گئے

منگل 25 جنوری 2022 18:20

Rکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے بعد44800پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا اور مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی13ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب روپے سے گھٹ کر76کھرب روپے کی سطح پر آگیا جبکہ48.34فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتا ہوا 45256پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا مگر منافع کے حصول کیلئے بروکریج ہائوسز کی جانب سے فروخت کے دبائو پر انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں36.14پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44923.91پوائنٹس سے گھٹ کر44887.77پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 30.27پوائنٹس کی کمی سی17726.54پوائنٹس سے گھٹ کر17696.27پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30786.29پوائنٹس سے کم ہو کر30734.28پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں13ارب2کروڑ25لاکھ38ہزار561روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب9ارب69کروڑ71لاکھ11ہزار806روپے سے کم ہو کر76کھرب96ارب34کروڑ71لاکھ73ہزار245روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 8ارب روپے مالیت کی20کروڑ70لاکھ40ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو5ارب روپے مالیت کے 16کروڑ2لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی148کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 161میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ویوز سنگر2کروڑ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ11لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 93لاکھ،سینر جیکو پاک88لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام85لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے لکی سیمنٹ کے بھائو میں19.71روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر684.93روپے ہو گئی اسی طرح12.82روپے کی کمی سے انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمت بڑھ کر1308.13روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 126.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے بعدا سکے حصص کی قیمت گھٹ کر2294.01روپے ہو گئی اسی طرح70.20روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہوکر865.80روپے پر آ گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں