اسرائیل، غزہ میں مظالم ڈھانابندکرے ،حاجی حنیف طیب

جمعہ 19 اپریل 2024 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت سمندرپارپاکستانیزڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے الانہ مسجد شومارکیٹ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی عدالت کے فیصلے اورسلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قراردادکی منظوری کے باوجوداسرائیل فلسطینی عوام کو بے رحمانہ مظالم کا نشانہ بنارہاہے، اسرائیلی سفاکیت اتنی بڑھ چکی ہے کہ اب توالفاظ میں بیان کرنا بھی مشکل ہوگیاہے افسوس کا مقام یہ ہے کہ عالمی ادارے مسلم تنظیمیں صرف زبانی اورتحریری جمع خرچ کے سواکوئی عملی قدم نہیں اٹھارہی ہیں۔

مسئلہ فلسطین پوری مسلم امہ کامسئلہ ہے، مسلم حکمران فلسطین کے حوالے سے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہے ہیں اوربے حسی کے تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں فلسطینی عوام انصاف ،آزادی امن کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر اسرائیلی جارحیت کو روکانہ گیاتویہ پوری دنیاکیلئے امن امان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ حاجی محمدحنیف طیب نے امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت کی درخواست ویٹوکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراسے جارحیت قراردیاہے ۔

حاجی حنیف طیب نے اقوام متحدہ ،انسانی حقوق،بین المذاہب ہم آہنگی کی تنظیموںاوراوآئی سی سے غزہ فلسطین میں انسانی صورت حال کو خوفناک قراردیتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زوردیا ۔اجتماع سے قاری محمدعلی قصوری اورحافظ محمدہارون نے خطاب کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں