سندھ حکومت کا سول اسپتال کراچی میں مریضوں کے دبائو کے باعث دس، دس منزلہ کے دو ٹاور تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، وقار مہدی

سندھ حکومت نے صحت کے شعبے پر توجہ دی ہیدیگر اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا ، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سول اسپتال کراچی میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے دبائو اورمزید علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دس دس منزلہ کے دوٹاور تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے،یہ بات انھوں نے ہفتے کو سول اسپتال کراچی میں پودالگانے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرخالد بخاری۔

اے ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ میمن۔داکٹدارشاد راچپر،ڈاکٹر شبانہ سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے،انھوں نیکہا کہ سول اسپتال سندھ کا واحد اسپتال ہے جہاں ایک چھت تلے تمام امراض کے علاج کی سہولیتیں فراہم کی جارہج ہیں سور سندھ حکومت کی بھی کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو علاج ومعالجے کی تمام سہعلیتیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نگراںحکومت نے پورے سندھ کے اسپتالوں پر کوئہ پر توجہ نہیں دی، سول اسپتال میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑنے سول اسپتال میں دو ٹاورز بنانے کا پر پیپلز،پارٹی کی حکومت اسپتال میں دو ٹاور بنانے کے منصوبہ پر کام شروع کرے گی تاکہ اسپتال کی توسیعی کی جاسکے ان کا کہںا تھا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے پر توجہ دی ہیدیگر اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جاے گا ،انھوں نے اسپتال کے ایم ایس کویقہن دہانی کرائء کہ اسپتال میں عملے کی کمی کوبھی پورا جائے گا،اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرخالد بخاری نے بتایا کہ سول اسپتال میں مریضوں کا اعتماد کے ساتھ ساتھ اسپتال میں مریضوں کا شدید دباو ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے اسپتال انے والے ہرمریض کو علاج کی سہولیتیں فراہم کی جائیں،اسپتال میں کیمو تھراپی،تھلیسیمیا کیمریضوں کو بھی ادویات کی مفت فراہمی کی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں پچاس بستروں پر مشتمل جدید ترین ائء ڈی یو سینٹر قایم کیا جارہا پے جس میں نوزائیدہ بچوں کی نرسری بھی شامل ہوگی،ائء ڈہ یو سینٹر سندھ چلڈرن اتھارٹی کے اشتراک سے قائم کیا جارہا ہے اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی طے پایا گیا ہے،ڈاکٹرخالدبخاری کا کہںنا تھا کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو اور سیکرٹری صحت ریحان بلوچ کی ہدایت پرمریضوں کو علاج کی تمام تر سہولیتیں فراہم کی جارہی ہیں،بعدازاں وقار مہدی نے سول اسپتال میں موجود مریضوں سے بھی معلومات حاصل کی اور ارتھوپیڈک سمیت دیگر یونٹوں کا بھی دورہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں