کراچی، بلوچ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ایسٹ، تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹپولیس نے خفیہ اطلاع پر منظور کالونی کے قریب کاروائی کرکے ملزم لیاقت ولد محمد رمضان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔مقدمہ الزام نمبر 455/2020 بجرم دفعہ 6/9/A کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ بلوچ کالونی اور مقدمہ الزام نمبر 375/2023 بجرم دفعہ 9/1/3-B کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ بلوچ کالونی شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں