ًانٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

پیر 22 اپریل 2024 21:05

% کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر278.40روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر279.60روپے سے بڑھ کر279.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں32پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر295.71روپے سے بڑھ کر296.03روپے ہو گئی تاہم 21پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر343.96روپے سے گھٹ کر344.17روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں