مشیر سید نجمی عالم کا محکمہ ماہی گیری میں غیر قانونی تعمیرات کو فورا مسمار کرنے کا حکم

بدھ 15 مئی 2024 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے فشریز لائیو اسٹاک اینڈ ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ڈائریکٹر آپریشنز کو فوری کارروائی کرتے ہوئے مسمار کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ فشریز کی ایکسپورٹ بحال کرنا اور ماہی گیروں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

یہ ہدایات انہوں نے کراچی فش ہاربر کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے اعلی افسران سے بریفنگ لینے کے بعد فش ہاربر کا معائنہ کرتے ہوئے دیں۔ اس موقع پر ایم ڈی علی گل سنجرانی اور ڈائریکٹر آپریشن کراچی فش ہاربر ڈاکٹر محمد عاصم کریم بھی موجود تھے۔ کراچی فش ہاربر پر صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور یورپی یونین کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ماہیگروں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جس میں ٹریننگ، ہنگامی حالات میں نبردآزما ہونے کیلئے آلات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ نیز ماہیگروں کے بچوں کی تعلیم اور تربیت اور ان کیلئے مختلف اسکیموں کا اجرا کا عندیہ بھی دیا۔ فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے مختلف مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی اور جلد انتخابات کے انعقاد کیلئے سیکریٹری کوآپریٹو سوسائٹی کو ہدایت اور کراچی فش ہاربر پر موجود غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو جلد از جلد ختم کرنے کے عملی اقدامات پر زور دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں