ایم کیوایم پاکستان کا کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے پر تشویش کا اظہار

دنیا بھر میں حصول تعلیم کیلئے موجود پاکستانی طلبہ کے جان و مال کا تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

اتوار 19 مئی 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حصول تعلیم کیلئے موجود پاکستانی طلبہ کے جان و مال کا تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، وہ ملک و قوم کا اہم اثاثہ ہیں، کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفارتی عملہ متاثرہ طلبہ کی ہر ممکن معاونت یقینی بنائے، تمام ضروری معلومات کے حصول کے بعد حملے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، پوری پاکستانی قوم دنیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں