و*بینک اکاؤنٹ کیلیے نئے بجٹ میں این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے ,اوورسیز چیمبر

بدھ 22 مئی 2024 20:35

Y کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) اوورسیز انوسٹر زچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی دی جانے والی بجٹ تجایز میں کہا ہے کہ بینک اکاؤنٹ کیلیے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے اور گاڑیوں کی خریدو فروخت ، بیش قیمت املاک کی فروخت، غیر ملکی سفیر اور کلبوں کی رکنیت کیلیے بھی این ٹی این لازمی قرار دیاجائے۔اسی طرح نان فائلرزکے ا?مدن سے مطابقت نہ رکھنے والے اثاثوں اور ا?مدن کا پتہ چلانے کیلیے ایف بی ا?ر کا الگ سے ونگ قائم کیاجائے جو اسٹیٹ بینک کے مالیاتی نگرانی یونٹ سے مل کر کام کرے۔

اوورسیز چیمبر نے اپنی تجاویز میں کہاکہ کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے پانچ ہزار کے نوٹوں کو منسوخ کیاجائے۔ 200 ملٹی نیشنل کمپنیوں پر مشتمل غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمائندہ باڈی او آئی سی سی آئی نے بجٹ تجاویز میں حکومت سے کہا ہیکہ پنشنروں کو دی جانے والے استشنیٰ کو ختم کیا جائے اور ان پربھی ٹیکس لگایا جائے، تمام فضائی ٹکٹوں پر انکم ٹیکس لیاجانا چاہیے بالخصوص نان فائلرز سے ،اسی طرح ہوٹلنگ اور سفری اخراجات پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ معیشت میں نقدر قوم کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ دستاویز ی معیشت بن سکے۔ اسٹیٹ بینک کے راست ڈیجیٹل پیمنٹ جیسے اقدامات کو اپنایاجائے۔او آئی سی سی آئی نے تجویز پیش کی کہ تمام سیکٹرز کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ لازمی قرارد ی جائے، ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئیفنٹیک، پی او ایس انوائسز ، ای انوائسز ، موبائل والٹس جیسے پلیٹ فارمز کو فروغ دینا چاہیے، اس سے حکومت کو ریٹیلرز اور سروس پرووائیڈر کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مدد ملے گی۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے پہلے مرحلے میں ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرزکو اپنے سیلز ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ میں اپنے صارفین کی معلومات (نام، این ٹی این ، پتہ) فراہم کرنیکا پابند کرے ،اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں انکم ٹیکس اور ان پٹ ٹیکس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں