اداکار طلعت حسین کے انتقال پر صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کا اظہار افسوس

اتوار 26 مئی 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے معروف اداکار و صداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ طلعت فنون ادب و ثقافت کے علمبردار اور کمال کے اداکار و صداکار تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ طلعت حسین نے ٹی وی و فلم میں جو کردار ادا کیا وہ امر ہوا اور اسے پاکستان سے باہر بھی خوب سراہا گیا۔

انھوں نے کہا کہ آج پاکستان فن کے ایک عظیم ستارے اور ایک بہترین انسان سے محروم ہوگیا ہے، طلعت حسین مرحوم کی پاکستان بالخصوص فن کے شعبے میں انجام دی گئی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے مرحوم کے ورثا اور شوبز انڈسٹری سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں