فرنٹیئرکور بلوچستان کی مچھ اور سوئی میں کارروائی ،8کلو گرام دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا،گاڑی سے 70کلو گرام حشیش برآمد ،ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایف سی

منگل 2 اگست 2016 14:22

کوئٹہ۔02 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اگست۔2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان کی مچھ اور سوئی کے علاقے میں کارروائی ،8کلو گرام دیسی ساختہ بم کوناکارہ اور مچھ میں دوران چیکنگ 70کلو گرام ایک گاڑی سے حشیش برآمد کرلی جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایف سی کے مطابق منگل کو فرنٹیئرکو ر بلوچستان نے سوئی کے علاقے فون کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 8کلو گرام دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنادیا جبکہ بولان کے علاقے مچھ میں دوران چیکنگ ایک گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران 70کلو گرام حشیش برآمد کرکے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں