اتحاد ٹائون میں میڈیکل اسٹور لوٹنے والے 2 ڈکیت پکڑے گئے

بدھ 21 اگست 2019 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سلمان اور اریب کو گرفتار کرکے پستول، 7 موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او آصف منور نے بتایا کہ 4 ملزمان نے چند روز قبل اتحاد ٹائون کے علاقے میں واقع سیاسی جماعت کے رہنما کے میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کی تھی اور اسی دوران وہاں موجود 7 شہریوں سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین لی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں