پاکستان کی معاشی استحکام کے لیئے مربوط حکمت عملی بناننے کی ضرورت ہے،فراز الر حمن

ٹیکسز کے نظام کو شفافیت دینا اور آسان بنانا نہایت ضروری ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برا ئے پورٹ اینڈ شپنگ کاٹی

پیر 30 نومبر 2020 14:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے معاشی استحکام کاہونا نہایت ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے چیئرمین فرا ز الرحمن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب تک تاجروں و صنعتکاروں کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی معاشی استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کے نظام میں شفافیت اور آسانیوں کا ہونا نہایت ضروری ہے کراچی جو معاشی حب ہے یہاں کے صنعتکاروں کو پانی ،بجلی اور گیس کے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں موجودہ کویڈ 19 کے حالات میں جہاں سب کے حالات خراب ہیں وہیں صنعتیں بھی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں ریلیف فراہم کرنا ہوگا حکومت کو تمام نمائندوں کی مشاورت سے ایک واضح حکمت عملی مرتب کرنی ہوگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں