پی پی ایل کی حب X-1 ،بلوچستان سے گیس کی دریافت

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ ، جوحب بلاک(2566-4) کی آپریٹر ہے ، نے شراکت دار سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈکے ساتھ مل کر ضلع لسبیلہ ،بلوچستان میں واقع دریافتی کنوئیں حبX-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ہے ۔ حبX-1 کی کھدائی کا آغاز9 ستمبر2017 کو ہوا جسے کریٹیشیس اور جیوراسک زخائر میں امکانات کاجائزہ لینے کے لئے 4,555 میٹرزکی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

وائر لائن لوگز کے نتائج ا و رکھدائی سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے گورو فارمیشنزاور کریٹیشئس ایج میں ہائیڈرو کاربن کے حامل جگہوں کی نشاندہی ہوئی۔ جانچ کے دوران 16/64 انچ چوک سائزپر 2730-2760 میٹرز کے فاصلے میں یومیہ 0.08 ایم ایم ایس سی ایف گیس حاصل ہوئی۔تاہم 2250-2375میٹرز کے علاقے میں8/64 انچ چوک پر یومیہ 0.02 ایم ایم ایس سی ایف گیس کی شرح سے سطح پر مسلسل بہائو حاصل ہوا۔بہت کم بہائو کی شرح کی وجہ سے یہ شرح غیر یقینی ہو سکتی ہے۔حبX-1 کی دریافت بہت معمولی ہونے کی وجہ سے تجارتی اہمیت کی حامل نہیں ہے۔تاہم، اس کی تعلیمی اہمیت ہے جو مستقبل میںاس علاقے میں دریافتی سرگرمیوںمیں تحقیق پرقابلِ ذکر اثر ڈال سکتی ہے۔دریافت کی صحیح حد کا تعین تشخیصی کام کے بعد کیا جا سکے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں