عید الاضحی پر عوامی کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ضلع کورنگی کے تمام فیملی پارکوں کو فعال رکھا جائے ،سید نیئر رضا

پیر 20 اگست 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں نے نماز عید الاضحی کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے عید گاہوں پر صفائی وستھرائی اور مٹی وملبے کو ہٹانے کے حوالے سے انتظامات تیزی کے ساتھ جاری ہیں چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی سے قبل نماز عید کے انتظامات اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو مکمل بہتر بنا یا جائے ضلع کورنگی کی حدود میں مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ سڑکوں پر چونے کا چھڑکائو انجام دیئے جائیں چیئر مین سیدنیئر رضا نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی پر تمام تفریحی مقامات سمیت فیملی پارکوں کو فعال رکھا جائے اور اس میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ عید الاضحی پر ضلع کورنگی کی عوام کو جہاں مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے وہیں بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور متعلقہ افسران کے ہمراہ نماز عید الاضحی اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے تحت قربانیوں کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھا نے کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا انہوںنے متعلقہ افسران اور ذمہ دران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے اور عید الاضحی پر عوام کو صاف ستھرے اور بلدیاتی مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں