پاکستانی کپتان سرفراز احمد سلمان خان کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبنگ‘ جیسا کردار کرنے کے خواہشمند

منگل 21 اگست 2018 20:40

پاکستانی کپتان سرفراز احمد سلمان خان کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبنگ‘ جیسا کردار کرنے کے خواہشمند
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بالی وڈ اداکار سلمان خان کی 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبنگ‘ جیسا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کئی دلچسپ سوالوں کے جواب بھی دیئے۔

(جاری ہے)

اینکر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے فلموں میں کام کرنے سے متعلق سوال کیا تو وہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے مداح نکلے۔سرفراز احمد کا فلموں میں کام کرنے سے متعلق جواب میں کہنا تھا کہ اگر انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کا دبنگ جیسا رول کرنا چاہیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی پسندیدہ ہیروئن کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ اگر فلم میں چانس ملا تو ہیروئن کوئی اور نہیں بلکہ کترینہ کیف ہوں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں