لیپ ٹاپ کے حصول کیلئے طلباء کو مائیکرو سافٹ کا سرٹیفکیٹ کورس کا امتحان پاس کرنا لازمی ہو گا، ڈاکٹر عطیہ حسن

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:23

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) وفاقی جامعہ اُردو کی لیپ ٹاپ اسکیم کی فوکل پرسن ڈاکٹر عطیہ حسن کے مطابق فیز 4 اور 5 کے اُن گریجویشن اور ماسٹرز طلباء کیلئے جو لیپ ٹاپ کے حصول کے لئے اہل قرار پائے ہیں، مائیکرو سافٹ کا سرٹیفکیٹ کورس کا امتحان پاس کرنا لازمی ہو گا۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن، ٹیکنالوجی لِنک اور جامعہ اردو کے اشتراک سے تقریباً 650 امیدواروں کے لئے گلشن اقبال کیمپس کے عبدالقدیر آڈیٹوریم میں تربیتی پروگرام کا انعقاد تین مختلف سیشنز میں کیا گیا جس میں طلباء کو ایم ایس آفس (MS OFFICE) کی تربیت دی گئی اور اس کے ٹولز ایم ایس ورڈ، پاور پوائنٹ اور ایکسل کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ہر سیشن دو گھنٹے پر مشتمل تھا۔ تربیتی کورس کرنے کے بعد طلباء مائیکرو سافٹ کے تحت ٹیسٹ میں حصہ لے کر اسے پاس کر سکیں گے اور اس میں کامیاب ہونے والے طلباء کو مائیکرو سافٹ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں