مومن آباد میں 24 سالہ خاتون کو شوہر اور سسر نے دودھ میں زہر ملا کر قتل کردیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) شہر قائد میں سسرالیوں کے ہاتھوں خواتین کے قتل کے واقعات بڑھ گئے، قتل کے واقعات کے بعد شہری حلقوں میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے ایک ماہ کے دوران سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون کی یہ چوتھی واردات ہے۔ پہلی واردات مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائو ن سیکٹر 10 میں واقعی واجد شہید چوک پر بسم اللہ مبارک مسجد کے قریب رہائش پذیر 24 سالہ خاتون اصبازوجہ عدنان کو اسکے شوہر اور سسر لال خان نے دودھ میں زہر ملاکر قتل کردیا۔

مقتولہ کے اہل خانہ کاکہناہے کہ 13 ستمبر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اصباخاتون کاشوہر عدنان اسے سول اسپتال لایاجہاں سے ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا۔ مقتولہ کے شوہر نے خود کال کرکے اپنے ہم نام سالے عدنان اعوان کو بتایا کہ آپکی بہن نے خودکشی کرتے ہوئے ٹائی فون پی لیا جسکی حالت تشویشناک ہے مقتولہ کے بھائی عدنان کاکہناہے کہ جب میں اسپتال پہنچا تو میری بہن جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بے ہوش تھی جسکا ڈاکٹر علاج کررہے تھے کچھ دیربعد میری بہن کو ہوش آیا تواس نے مجھے کہاکہ عدنان بھائی میں نے خودکشی نہیں کی مجھے میرے شوہر اورسسر نے دودھ پلایاتھا جسکے بعد میری طبیعت خراب ہوگئی یہ لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں بھائی کو آخری بیان دینے کے بعد اصبادوران علاج انتقال کرگئی۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے متقولہ کے قتل کا مقدمہ اصباء بڑے بھائی عدنان اعوان کی مدعیت میں درج کرلیا۔مقدمہ الزام نمبر 302/2018 میں مقتولہ کے شوہر عدنان اور سسر لال خان کو نامزد کیاگیا ہے۔ مومن آباد پولیس کاکہناہے کہ مقتولہ کی اسپتال میں ہلاکت کے بعد سے اسکا شوہر اورسسر روپوش ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ملزمان نے مقتولہ کو زہردیکر قتل کیاہے اور قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے ملزمان نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

دوسری واردات نیوکراچی کے علاقے میں ہوئی جہاں پر 22سالہ کو اسکے شوہر اورباپ نے گلا دباکر قتل کیا اور واقعہ کو خودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی مگر پولیس نے دونوں قاتل پکڑ لئے۔جبکہ چندروز قبل عدالتی احکامات پر قبرکشائی کے دوران مقتولہ کی لاش برآمد کی گئی تھی جسے مقتولہ کے سسرالیوں نے قتل کرکے لاش کو خاموشی سے دفنادیا تھا تاہم پولیس نے مقتولہ کے قتل میں ملوث سسرسمیت 4ملزمان گرفتارکئے گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں