بلدیہ کورنگی عاشورہ محرم الحرام کے دوران عوامی خدمات کے حوالے سے انتظامات

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) بلدیہ کورنگی عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین ؓ کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمات کے حوالے سے انتظامات میں بھی بازی لے گیا ۔بلدیہ کورنگی کے تحت یوم عاشورہ محرم الحرام پر ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس کے ساتھ علاقائی سطح پر مثالی بلدیاتی انتظامات ۔

علماء اکرام ،ذاکرین ،مساجد و امام بارگاہوں اور مجالس و جلوس کے منتظمین سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران مثالی بلدیاتی انتظامات پر بلدیہ کورنگی کی تعریف کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا وائس چیئر مین سید احمر علی اور یونین کمیٹیز کے نمائندوں سے عوامی خدمات کے ھوالے سے مثالی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلدیہ کورنگی کے تحت یوم عاشور پر ضلع کورنگی میں برآمد ہونے والے تمام ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر عوامی رہنمائوں و سہولت کے لئے استقبالیہ ،شربت کی سبیل اور ماتمی عزاداروں کو بروقت فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے میڈیکل ایڈ کیمپ قائم کئے گئے تھے جہاں موجود پیرا میڈیکل اسٹاف عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہے تھے ۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی ،MPAغلام جیلانی اور میونسپل کمشنر شاہد علی خان کے ہمراہ ملیر ماڈل ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا یوم عاشور پر تفصیلی دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ اور عزاداروں ،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور علماء و ذاکرین سے ملاقات کی اس موقع پر منتظمین نے درپیش مالی مشکلات کے باوجود مثالی خدمات کی انجام دہی کو سراہا ۔

چیئر مین سیدنیئر رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باہمی ٹیم و رک اور تجاویز و مشاورت کے ساتھ عاشورہ محرم الحرام کے دوران عوامی خدمات کی انجا م دہی کو یقینی بنا یا گیا ہے انہوںنے تعاون پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران مثالی حفاظتی انتظامات رینجرز ،پولیس سمیت حفاظتی و قیام امن پر مامور تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے عاشورہ محرم الحرام کے دوران باہمی اتحاد و فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھ کر شہر کو امن کا گہوراہ بنا یا گیا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر بھی عوامی تعاون کے ذریعے بلدیہ کورنگی نے مثالی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا تھا اور اب عاشورہ محرم پر عوامی خدمات کے مثالی انتظامات کو یقینی بنا کر ضلع کورنگی شہر کا منفرد ضلع بن چکا ہے انہوںنے عاشورہ محرم الحرام کے دوران ڈپٹی کمشنر کورنگی اور اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلدیہ کورنگی آئندہ بھی تمام اداروں کے تعاون اور عوامی مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا ئے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں