کراچی، سانحہ بلدیہ کیس ،ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کردی

پیر 24 ستمبر 2018 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کی سماعت ،ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایم کیوایم کے رہنما رف صدیقی کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کردی،جس میں کہا گیا ہے کہ رف صدیقی کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،تفتیشی حکام میرے موکل کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے،عدالت نے روف صدیقی کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے جبکہ روف صدیقی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا عدالت نے مزید سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کردی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں