کراچی ،کتا ب کے مرتبہ نے 1857ء کی جنگ آزادی کے تناظر میں ، تاریخی معلومات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے،محمد احمد شاہ
نوجوانوں کو اپنی تاریخ اور اسلاف کی قربانیوں سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے مطالعے کی عادت کو پروان چڑھانا چاہیے،صدر آرٹس کونسل آف پاکستان آرٹس کونسل آف پاکستان کا خطاب
جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:17
(جاری ہے)
ممتاز عالم علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ1857ء کی تحریک آزادی میں علماء و اکابر کی قربانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کے لیے سید محمد رفیق شاہ کی کتاب اپنا کردار ادا کرے گی۔
لمصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست محمد حنیف حاجی طیب نے کہا کہ علماء مشائخ نے صرف مدارس و خانقاہوں میں نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر باہر نکل کر شبیری کردار ادا کیا ہے اور شہادتوں کے منصب پر بھی فائز ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کم از کم ہمارے دینی مدارس میں اس کتاب کو متعارف ہونا چاہیے تاکہ مستقبل کے علماء و مدرس بھی اپنے اسلاف کی قربانیوں سے واقف ہو سکیں۔ادارہ پاکستان بیانیہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے کہا کہ قوم کا بیانیہ ایک نہ ہونے کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اگرپوری قوم ایک بیانئے پر متفق ہوجائے تو یہ مثالی صورتحال ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اولیاء کرام کے افکارو شاعری مقامی بیانیے پر مشتمل ہے، جبکہ عملی طور پر ہم غیر ملکی بیانئے سے متاثر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ1857ء کی جنگ آزادی پر کئی کتب شائع ہوچکی ہیں، مختلف افراد ، مختلف آراء رکھتے ہیں اور جب تک مختلف اشوز پر ہماری آرا ء ایک نہیں ہوں گی ، ہم ایک قوم نہیں بن سکتے۔دوست محمد فیضی نے کتاب کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ، انھوں نے کہا کہ کتاب میں کئی پہلو اصلاح طلب ہیں۔ تاریخ کو حوالوں کے ساتھ، عقائد و جذبات سے پاک ہوکر ، رقم کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کتاب کے مرتبہ خراج ِ تحسین کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے اس موضوع پر بڑی محنت اور جذبے سے کتاب مرتب کی اور نئی نسل کو رہنمائی فراہم کی۔ تحریک پاکستان کے کارکن و محقق آزاد بن حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس مکتب سے میںسیراب ہوا ہوں، کتاب کے مرتبہ بھی اسی سے فیض یافتہ ہیں۔ انھوں نے تحریک آزادی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم کے افکار کے مطابق پاکستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مرتبہ جناب سید محمد رفیق شاہ نے کہا کہ کتاب حالات کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں جاندار کردار اداکرنے والے اکابر کی قربانیوں کو ذاتی نظریات کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، جس کا جواب دینا اشد ضروری ہے۔تقریب میں آرٹس کونسل کی جانب سے مہمان مقررین کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب میںسابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالعزیز رنگیلا، انجمن طلبہ اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ حسان، کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد محسن، جماعت اہلسنت کراچی کے ناظم عبدالحفیظ معارفی،ا عزاز الدین شاہ، اطہر جاوید صوفی، ڈاکٹر اسماعیل بدایونی، معین الدین نوری، احمد ترازی، عبدالصمد مجاہد، اویس معیاری، شاہ رخ قادری اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔#متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
ڈیر ی اورلائیواسٹاک سیکٹر کوشعبے کو عالمی معیارات کے تحت بدلنے کی ضرورت
تاجر برادری ایم آئی سی اے ڈی آر کی ثالثی خدمات سے مستعفید ہو، جسٹس (ر) خلجی
عدالت نے گیس چور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا - کراچی میں مزید 167 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دئیے ..
سرمایہ کاری کے جائزے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ..
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیدو مختلف مشترکہ کارروائیاں
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
-
ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب فورمز پر آنا ہوگا،فیصل کریم کنڈی