واٹر بورڈ کے ملازمین یونائٹیڈ ورکرز یونین کے پرچم تلے منظم اور متحد ہیں،جوزف صنم

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،سینئر نائب صدر چن زیب ،سینئر وائس چیئرمین ناظم خان ،انچارج میڈیا سیل اشرف اعوان ،سیکریٹری اطلاعات ممتاز مگسی نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ملازمین یونائٹیڈ ورکرز یونین کے پرچم تلے متحد اور منظم ہیں اور انشاء اللهیونائٹیڈ ورکرز یونین13نومبر کو کامیاب ہوکر 32سالوں کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی ۔

تمام بے گھرملازمین کو ذاتی گھر بنانے کے لیے واٹر بورڈ کی زمینوں پر آباد کرنے کے لیے ہائوسنگ اسکیم کا اجراء کیا جائے گا ۔ملازمین کو بلاتفریق علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ایمرجنسی اور اضافی ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر اوورٹائم کا اجراء کروایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ملازمین کی سوشل سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے گا ۔ملازمین کے ساتھ ہونے والی ماضی کی ذیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ریفرنڈم مہم کے دوران واٹر بورڈ کے مختلف دفاتر واٹر بورڈ ورکشاپ ،سائٹ ڈویثرن ،کورنگی لانڈھی ڈویثرن ،ٹیکس ریونیو دفاتر اور سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کے دورے کے موقع پر کیا ۔ملازمین کی جانب سے یونائٹیڈ ورکز یونین کی قیادت کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ مسیحی بستیوں کے دورے کے موقع پر نوجوان ورکرز کے ڈھول کی تاپ پر رقص کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ دیکھودیکھو کون آیا شیر آیا شیر کے واشگاف نعرے لگائے ۔انہوں نے زبردست پذیرائی کے موقع پر کہا کہ انشاء الله13نومبر کو کامیابی شیر کے نشان کو ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں