جب لگا ٹیم میری وجہ سے ہار رہی ہے تو خود کپتانی چھوڑ دوں گا، سرفراز

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ اپنی غلطیوں سے ہارے، سیریز ہارنے والی نہیں تھی ،ْ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ بہتر نتائج کی کوشش کریں گے، قومی کپتان

اتوار 9 دسمبر 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انہیں اگر لگا کہ پاکستان ٹیم ان کی وجہ سے ہار رہی ہے تو وہ خود ہی کپتانی چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ اپنی غلطیوں سے ہارے، سیریز ہارنے والی نہیں تھی لیکن ان غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ بہتر نتائج کی کوشش کریں گے۔

سرفرا زاحمد نے کہا کہ اگر وہ رزلٹ نہیں دیں گے تو انہیں کوئی نہیں رکھے گا، وہ بھی اگر محسوس کریں گے کہ پاکستان ان کی وجہ سے ہار رہا تو ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا میں مقابلہ آسان نہیں، سب سیاہم یہ ہے کہ ٹیم وہاں بڑے دل کے ساتھ مثبت کرکٹ کھیلے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں