سندھ اسمبلی : پی ٹی آئی نے ایڈز کے حوالے سے سندھ اسمبلی تحریک استحقاق جمع کرادی

بدھ 16 جنوری 2019 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ایڈز کے حوالے سے سندھ اسمبلی تحریک استحقاق جمع کرادی.تحریک استحقاق ایڈز پروگرام کے صوبائی منیجر یونس چاچڑ کے خلاف جمع کرائی گئی.

(جاری ہے)

تحریک استقاق کے حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ایڈز کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھانے پر نازیبا الفاظ استعمال کیے گئی.حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران یونس چاچڑ نے غلط زبان استعمال کی. یونس چاچڑ اپنی کوتاہی کو چھپانے کے لیے آگ بگولا ہوگئی. سندھ حکومت کچھ کرنہیں سکتی ملازموں کی زبان کھول دی ہی. ایوان سے مطالبہ کیا ہے فوری اس عمل پر کاروائی کی جائے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں