سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت
جمعہ 18 جنوری 2019 21:32
(جاری ہے)
گزشتہ روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ہائوسنگ اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو خط جاری کیا ہے جس میں ڈی جی کو سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی ہٹائے جانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
مذکورہ خط میں آباد کی آئینی درخواست نمبر 38/2016 سے لے کر اس سلسلے کے آخری حکمنامے کا ذکر بھی کیا گیا ہے جس میں معزز عدالت نے 11 دسمبر 2018ء کوکراچی شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ہٹائے جانے کا حکم دیا تھا ۔عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے میں حکومت سندھ کو سوا مہینہ لگ گیا اس کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے مذکورہ خط جاری ہوتے ہی بلڈرز اور ڈیولپرز کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔آباد نے دیر آید درست آید کو غنیمت جانتے ہوئے سندھ حکومت کا شکریہ اور بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔مذکورہ خط کو جاری کروانے میں آباد کے نمائندوں نے بھرپور کردار ادا کیا جو کہ مذکورہ عدالتی احکام کے جاری ہونے کے بعد سے اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے کوشاں رہے جس کے تحت ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ،ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر بلدیات سے مسلسل رابطے میں رہے اور اس سلسلے میں جاری ہونے والی سمری پر مسلسل کوششوں سے کے باعث متعلقہ سندھ حکومت کے افسران سے دستخط کرواتے رہے اور آخر کار انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ حکومت سندھ کے مذکورہ اجازت نامے کے بعد بلڈرز اور ڈیولپرز کے 2 سال سے رکے ہوئے 330 پروجیکٹس پر دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوسکیں گی جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پانی کی این او سی جاری ہونے کے باعث سیکڑوں منظوری کے منتظر منصوبوں کے بھی جلد شروع ہونے کی امید ہوگئی ہے جس سے نہ صرف شہر قائد بلکہ ملکی معیش پر بھی انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
گورنرسندھ سے اٹلی کی نئی تعینات ہونے والی سفیر ماریلیا آارمیلن کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تفصیلی ..
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
گورنر سندھ کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی گورنر ہائوس میں ملاقات
مرکزی مسلم لیگ کے تحت اسٹریٹ کرائم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
ڈاکٹر سید مبین اختر نے پوری زندگی اقامت دین کا کام کیا۔اسد اللہ بھٹو
پاکستان میں تقریباً 10 ملین افراد دمے کی بیماری کا شکار ہیں،طبی ماہرین
کمشنرکراچی کی ہدایت پر گداگروں کے خلاف مہم متعدد گدا گرگرفتار
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
رفعیہ جاوید نے 10 فیصد فی شپ فری رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو جمع کرادی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے