عمیرہ احمد کاحالیہ ناول الف رواں ماہ شائع ہونے کیلئے تیار

اتوار 21 اپریل 2019 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان کی معروف ناول اور اسکرین نگار عمیرہ احمد کا تحریر کردہ نیا ناول الف 25 اپریل کو ملک بھر میں شائع کیا جائیگا۔ الف ناول کی ابتدائی کہانی ترکی اور بقیہ پاکستان کے بارے میں ہے، جو فلم میکر مومن کے گرد گھومتی ہے یہ فلم میکر اپنے تصوراتی، سحر انگیز خیالات کو لے کر جدوجہد کر تا ہے۔

کہانی میں محبت اور خاندان کے گرد گھومتے جذبات، تصوف سے لگائو کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2004 میں پیر کامل تحریر کرکے شہرت کی بلندی کو چھونے کے بعد عمیرہ احمد نے اپنا ایک منفرد مقام حاصل کرلیا ہے۔ ان کی متعدد تحریروں کو ڈرامائی شکل دی گئی جسے عوام نے بہت سراہا جن میں زندگی گلزار ہے سرفہرست ہے جس نے ہر نئی قسط کے ساتھ ریٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑے۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی، عمیرہ نے اپنی عمدہ تحریر کے باعث بے شمار ایوارڈ جیتے جن میں ڈرامہ میری زات زرہ بے نشاں کیلئے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین رائیٹر بھی شامل ہے۔ عمیرہ کے نیا ناول الف خریدنے کیلئے ایڈوانس بکنگ جاری ہے، قارئین اپنی کاپی www.uabooksonline.com سے حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں