کراچی، بلدیہ عظمیٰ میں مختلف محکموں کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے افسران کا تبادلہ اور تعیناتی عمل

سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ سید تسنیم احمد کی جگہ عمران قدیر کو سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سید تسنیم احمد کو میٹروپولیٹن کمشنر سیکریٹریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

پیر 20 مئی 2019 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مختلف محکموں کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے افسران کا تبادلہ اور تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس کے مطابق سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ سید تسنیم احمد کی جگہ عمران قدیر کو سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سید تسنیم احمد کو میٹروپولیٹن کمشنر سیکریٹریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی صباح السلام کی جگہ ڈائریکٹر اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ (F&A) مظہر خان کا تبادلہ کرکے سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی تعینات کیا گیا ہے جبکہ صباح السلام کو محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایک اور حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر وہیکل بلدیہ عظمیٰ کراچی فرید تاجک کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ کے ایم سی تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں