اہل بیت اطہار سے محبت ایمان کا تقاضہ ہے۔ جان محمد بلوچ

جمعہ 24 مئی 2019 17:42

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر میں مختلف مذاہب اور مختلف مکاتب فکر کے تہواروں پر لوگوں کو موقع محل کی مناسبت سے بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا منصبی فریضہ ہے، اہل بیت اطہار سے محبت ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے،تمام مکاتب فکر کے پیرو کاروں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم علی کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں و مساجد کے دورے کے موقع پر منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر کی تمام امام بارگاہوں بلخصوص مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار، امامیہ امام بارگاہ ایف ساوتھ، مسجد و امام بارگاہ بیت اللہ (غریب آباد) اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کا اہتمام کیا جائے، صفائی کے بعد چونے اور اسپرے کا چھڑکائو کیا جائے۔ ڈائریکٹر الیکٹریکل کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجدو امام بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں