کے ایم سی کے مستقل کردہ 722ملازمین کے تنخواہوں کے بلز کی پرنٹنگ شروع

میئر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی میئر کراچی نے بلز کی تیاریوں کے کاموں کی نگرانی شروع کردی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) سجن یونین ( سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے مستقل کردہ 722کنٹریکٹ ملازمین کی دعائوں نے اثر کرنا شروع کردیا ۔میئر کراچی کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایت پر ڈپٹی میئر کراچی نے تنخواہوں کے بلز کی تیاریوں کے کاموں کی نگرانی شرو ع کردی ۔گذشتہ روز رات گئے تک بلز کی پرنٹنگ کا کام جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پے رول بلال منظر اور سینئر ڈائریکٹر آیچ آر ایم جمیل فاروقی نے اپنی نگرانی میں پرنٹنگ کا کام کروایا ۔اب بلز متعلقہ محکموں کو ویریفکیشن کے لیے بھیج کر محکمے کے سربراہ کے دستخط سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجا جائے گا جہاں ضروری کاروائی کے بعد بلز چیکس میں اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ کے پاس کرنے کے بعد بھیجے جائیں گے جہاں سے براہ راست تنخواہ متعلقہ ملازمین کے اکائونٹ میں بھیج دی جائے گی انہوں نے مستقل کردہ ملازمین کی تنخواہوں کا ابتدئی مرحلہ شروع کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں