سندھ سوشل سیکورٹی کی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز نشاط زیدی اپنی ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئیں

بدھ 17 جولائی 2019 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) سندھ سوشل سیکورٹی کی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز نشاط زیدی اپنی ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئیں۔ ان کی جگہ ادارے کے سینئرڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منصور معطر کو ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز، ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا اضافہ چارج دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر سیسی کاشف گلزارشیخ نے ادارے کیلئے نشاط زیدی کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ شعبہ تعلقات عامہ و تربیت و تحقیق نے ان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک الوداعیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہیں شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یادگاری شمشیر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔جبکہ محترمہ نشاط زیدی نے بھی نئی روایت قائم کرتے ہوئے اپنے اسٹاف کو تحائف دیئے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں