کراچی، کے ایم سی اور مکینوں کی ملکیت کے دعوی کا معاملہ، عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ کچی آبادی، کمشنر کے ایم سی کو پیر کو طلب کر لیا

جمعرات 18 جولائی 2019 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) سپریم کورٹ رجسٹری میں کورنگی اراضی پر کے ایم سی اور مکینوں کی ملکیت کے دعوی کا معاملہ، عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ کچی آبادی، کمشنر کے ایم سی کو پیر کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کورنگی میں سرکاری اراضی اور مکینوں کے درمیان ملکیت کے دعوے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کورنگی ساڑھے تین پر کوارٹرز کس کے ہیں، مکینوں کا کہنا تھا کہ 45 سال سے گھروں میں رہ رہے ہیں اب کے ایم سی خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہے، 1997 میں چالان اور لیز کی کارروائی شروع ہوئی، کے ایم سی کے وکیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ گھر کے ایم سی افسران کے کوارٹرز کی جگہ ہے، جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ کچی آبادی کل صدر کو بھی کچی آبادی نہ قرار دے دے، جب کوئی جائیداد خریدی جاتی ہے تو چھان پھٹک بھی کی جاتی ہے،کل کسی نے سپریم کورٹ کی جگہ بھی کسی کو لیز کردی تو کیا اس کی ہوجائے گی،پاکستان کوارٹر، جمشید کورٹرز میں بھی یہی مسلہ تھا،اگر زمین کے ایم سی کی ہے تو کچی آبادی کے چالان کیسے جاری ہو گئے، کے ایم سی کے وکیل کا کہنا تھا کہ کچی آبادی قرار دینے کی قرار داد ضرور آئی مگر منظور نہ ہو سکی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں