عوام کو ریلیف دینے تک ایمرجنسی نافذ رہے گی،آصف اکرام

صفائی ستھرائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اقدامات بروئے کارلائے جائیںگے،ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) صفائی ستھرائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں سوئپرز کی تعداد میں اضافہ کرکے صفائی کے معیار کو فوری بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈآصف اکرام نے چائنیز کنٹریکٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر کریں ۔

شہر سے کچرا اٹھانے کے حوالے سے انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شکایات ملی ہیں کہ کچرا ٹائم سے نہیں اٹھایا جارہا اس سلسلے میں ٹائم مینجمنٹ کا خیال رکھا جائے ۔ دریں اثناء انہوں نے کچرا کنڈیوں کو فوری طور پر نیٹ سے کورکرنے ، رنگ و روغن کرنے اور بروقت کچرے سے خالی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران ان تمام اقدامات کو مانیٹر کریں اور رپورٹ کریں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنیز کمپنی مکینیکل سوئیپرزکے ذریعے سڑکوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پریقینی بنائے۔ انہوں نے لوکل ٹھیکیداروں کو جی ٹی ایس سے کچرا فوری طور پر لینڈ فل سائیٹ منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران انہوںنے عوامی آگہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آگہی مہم کے ذریعے عوام کو کچراڈسٹ بن میں ڈالنے کی طرف راغب کیا جائے گا، شہر کو مستقل بنیاد پر صاف رکھنے کے لئے عوام کا تعاون اہم ہے۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی تک محکمہ میں ایمرجنسی نافذ رہے گی تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں سب اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیںاورعوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سیکریٹری بورڈ نادرخان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن نثار سومرو، کے علاوہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرزاور چائنیز کمپنی کے نمائندے موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں