ٹی پی ایل انشورنس اور عسکری بینک کا آٹوانشورنس خدمات کا معاہدہ

منگل 15 اکتوبر 2019 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان کی پہلی ڈائریکٹ انشورنس کمپنی TPL Insuranceنے پاکستان کے معروف کمرشل اور ریٹیل بینکنگ انسٹی ٹیوشن Askari Bank Ltd.کے ساتھ اپنی تذویراتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ دونوں اداروں کے مابین Askari Bankآفس اسلام آباد میں 8 اکتوبر 2019ء کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔اس شراکت داری کا مقصد آٹو فنانس سیکٹر میں نئے کاروباری مواقع کی تلاش اور Askari Bankکے صارفین کو آٹو انشورنس خدمات فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر TPL Insuranceسے سی ای او محمد امین الدین، ریجنل ہیڈ ایف آئی جی محمد زبیر بٹ، ہیڈ آف ایف آئی جی اورنگزیب جے صدیقی اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سید اطہر عباس موجود تھے۔Askari Bankکی نمائندگی ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ سید طحہٰ افضل، ہیڈ آف سیکیورڈ پراڈکٹس محمد علی شہباز، بزنس پلاننگ منیجر فواد الیاس اور ہیڈ آف کارڈز اینڈ مرچنٹ الائنسز فوزیہ محمود نے کی۔

(جاری ہے)

اس نئے منصوبے سے TPL Insuranceعسکری بینک کے صارفین کو صنعت میں انتہائی مسابقتی نرخوں پر کسٹمائزڈ کوریج پیش کر سکے گی۔ یہ معاہدہ Askari Bankکے صارفین کو ان کی کاروں کے لئے مفت ٹریکنگ اور حادثاتی کوریج کی اضافی سہولت فراہم کرتا ہے جو پاکستان میں تیز ترین کلیم سیٹلمنٹ فراہم کرتا ہے۔ یہ شراکت داری TPL Insuranceکے 24/7 کال سینٹر اور ڈیجیٹل طور پر مربوط انشورنس سسٹمز کے ذریعے صارفین کو آسان انشورنس خدمات کی فراہمی سے مطابقت رکھتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں