میڈیکل طالبہ مصباح کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد نبی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) میڈیکل طالبہ مصباح کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد نبی کے خلاف گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ایف بی ایریا پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم کی اس مقدمہ میں شناخت پریڈ بھی کرانا ہے،ملزم کو چودہ روز کے لیے ہمارے ریمانڈ میں دیا جائے ،ملزم کی مدد سے مزید ملزموں کو گرفتار کرنا ہے،عدالت نے ملزم کو دو روز کے لیے ایف بی ایریا پولیس کے حوالے کر دیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں