الحاد و لادینیت دینی اقدار کو تباہ کرنے کی منظم کوشش ہے ،ْ مفتی مصباح اللہ صابر

دورِ فتنہ میں مفتیان کرام کو اس سیلاب کے آگے بندھ باندھنا ہوگا ،ْ فتویٰ کونسل کے تعارفی اجلاس سے خطاب

پیر 21 اکتوبر 2019 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے تحت فتویٰ کونسل کا پہلا سہ ماہی تعارفی اجلاس ادارہ نورحق میں ڈائریکٹر اسلامک فقہ اکیڈمی مفتی مصباح اللہ صابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔مفتی مصباح اللہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فتویٰ کونسل دورِ حاضر میںپیش آنے والے مختلف مسائل پر فوری رہنمائی کے لیے اجتماعی رائے پیش کرے گی ،عامة الناس کی دینی رہنمائی نبی ؐ کی سنت ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء انبیاء کے وارث ہونے کی حیثیت سے اس عظیم کام کو منظم انداز میں انجام دینے کے لیے آگے آئیں ۔انہوں نے کہاکہ الحاد و لادینیت اور لبرل قوتیں مسلم معاشرے میںصدیوں سے رائج دینی ،علمی اور اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کے لیے منظم کوششیں کررہی ہیں ،ایسے حالات میں مفتیان کرام کو اس سیلاب کے آگے بندھ باندھنا ہوگا ۔اجلاس میں مفتی حمزہ سمیع ، مفتی نعمان الحق صدیقی ،مفتی محمد بلال صدیقی ، مفتی سعد ابو سعید ، ڈاکٹر نسیم سرور، مولانا افضل،مولانا محمد یعقوب ، مولانا محمد عالم ، مولانا عبد الحمید ،مولانا محمد اظہر ، مولانا آدم سمیع اورمولانا نور حبیب نے بھی شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں