سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ احمدبخش نا ریجو کے والد ابراہیم نا ریجو رضائے الہی سے انتقال کر گئے

منگل 19 نومبر 2019 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ احمدبخش نا ریجو کے والد ابراہیم نا ریجو رضائے الہی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد طیبہ نزد آئی جی ہا ?س باتھ آئی لینڈ میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین ان کے آبائی گاو ٴں آدر جو گو ٹھ ضلع خیرپور میرس میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں نے سیکریٹری اطلاعات کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے افسران اور دیگر اسٹاف نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں