اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا قتل ،ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما سے گرفتاری اور تفتیش کی درخواست عدالت میں جمع

جمعرات 21 نومبر 2019 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) کے ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے قتل کا معاملہ،تفتیشی افسر انسپکٹر امجد یامین نے ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما سے گرفتاری اور تفتیش کی درخواست عدالت میں جع کرادی جس میں اس کا کہنا ہے کہ ملزم رئیس مما نے اپریل 2018 میں اپنے 164 کے بیان میں اعتراف جرم کیا تھا،ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ ایم کیو یم تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی کے کہنے پر کے ڈی اے افسر کو قتل کیا،ملزم سے قتل میں شریک ساتھیوں سے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے،عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے عامر سے قتل کیس میں گرفتاری و تفتیش کی اجازت دیدی تفتیسی افسر کے مطابق مقتول کے ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر زئی کو 2013 میں گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا،ملزم رئیس مما نے کے ڈی اے افسر کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھا،مفرور ملزمان میں خرم بٹ، جبران فیروز عرف ٹمی سمیت 3 مفرور ملزمان شامل ہیں،ملزمان کیخلاف 2012 میں کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں