بائیو سائینسز کا علم زندگی کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اس پر تحقیق کو اہمیت دی جائے، ایوجن وولفارتھ

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) جرمنی کے قونصل جنرل ایوجن وولفارتھ نے تحقیق کاروں ، سائینسدانوں اور کاروباری افراد پر زور دیا ہے کہ وہ بائیو سائینسز کے شعبہ میں تحقیق کے کام کی حوصلہ افزائی میں دلچسپی لیں ، بائیوسائنسز کا انسانوں، جانوروں اور پودوں کی صحت اور تبدیلی کا سبب بن رہا ہے اور ان کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کررہا ہیم اس وقت دنیا بھر میں موسم کی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ پر تحقیق کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے ، بائیو سائینسز کے شعبہ تحقیق کے کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے اتنی ہی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے بائیو سائینسز کے شعبہ کے زیر اہتمام اپلائیڈ بائیو سائینسزپر ہونے والی ماجو کی پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی کاخطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا تھیم ٹیکنالوجی کی نئی شکل دینا تھا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے ماجو کی فیکلٹی آف لائف سائینسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم، کراچی اسکو ل آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ذیشان احمد،سینٹر برائے انٹریپرینوریل ڈیویلپمنٹ، آئی بی اے کراچی کے ڈاکٹر شاہد قریشی اور کانفرنس کی آرگنائیزنگ سیکریٹری ڈاکٹر مریم شفیق نے بھی خطاب کیا جبکہ بائیو سائینسز کے شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر ہما جاوید نے میزبان کے فرائیض انجام دئے۔

جرمنی کے قونصل جنرل ایوجن وولفارتھ نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح اس وقت جرمنی میںبھی زندگی بچانے والی ادویات پر تحقیق کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے اور بائیو سائینسز کے شعبہ میں تحقیقی کام کے لئے بے شمار کمپنیاں خطیر رقوم فرایم کررہی ہیںجس کی وجہ سے اس شعبہ میں تحقیقی کام بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ماجو کے ڈین فیکلٹی آف لائیف سائینسزپروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم نے کہا کہ بائیو سائینسز کے شعبہ میں سائینسسی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں اس وقت بنیادی تحقیق پر بہت بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جینوم کی ایڈیٹنگ میں جدت پسندی، ٹیکنالوجی کا استعمال بنیادی ریسرچ کی بنا پر ممکن ہوسکا جو کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں