کراچی آرٹس کونسل اور ادارہ چمنستان حمدو نعت ویلفیئرٹرسٹ پاکستان کے باہمی اشتراک سے کل پاکستان حمدو نعت کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) دوروزہ کل پاکستان حمد و نعت کانفرنس کا انعقاد کراچی آرٹس کونسل میں کیا گیا ۔ کانفرنس کے پہلے روز مجلس صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض مجید نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد حمد ِباری تعالی و نعت مقبول سے معاشرے میں عشق رسول کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے ذریعے معاشرے میں اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس موقع پر حمد و نعت اور اس میں کی جانے والی شاعری کے حوالے سے مختلف حمد یہ نعتیہ مقالا ت پیش کیے گئے ۔حمد پر مقالات کی مجلس ِ صدارت ڈاکٹر ریاض مجید ، محسن اعظم محسن، پروفیسر جاذب قریشی اور ڈاکٹر عزیز احسن نے کی ۔ کانفرنس کے آخر میںطاہرحسین طاہر سلطانی نے شرکا سے اظہا ر تشکر کیا۔کانفرنس کے دوسرے روز حمدیہ و نعتیہ مشاعروں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں