سندھ فورڈ اتھارٹی کی کراچی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائیاں،مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے والی 3 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں

جمعرات 20 فروری 2020 12:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم کے دوران سندھ فورڈ اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائیاں کیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے بنارس کالونی، علی گڑھ کالونی، اور لیاقت آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے والی 3 فیکٹریاں سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

کارروائیاں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا حسین کی سربراہی میں کی گئیں، مختلف علاقوں میں مصالحہ جات میں ملاوٹ اور مضر صحت ٹیکسٹائل کلر استعمال کیا جا رہا تھا، مصالحہ جات میں چاول کا چھلکا اور لکڑی کا برادہ بھی ملایا جا رہا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے فیکٹری سربمہر کر دی اور نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے۔دوسری طرف لیاقت آباد کے علاقے میں 250 کلو غیر معیاری دال بھی قبضے میں لے لی گئی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملاوٹ والے مصالحہ جات سے جگر اور کینسر کی مہلک بیماریاں لا حق ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں