ٴکراچی، جنوبی ایشیا کی نباتاتی حیات پر مبنی بین الاقوامی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب کل منعقد ہوگی

ہفتہ 22 فروری 2020 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور بوٹینیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے پاکستانی فلورا کی کامیاب تکمیل کے موقع پر جنوبی ایشیا کی نباتاتی حیات پر مبنی بین الاقوامی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب بروز پیر 24 فروری 2020 ء کو شام 4:00 بجے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ وزیر جنگلات وبلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ایڈیٹر فلورا آف پاکستان وسابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے،ڈائریکٹر سینٹر فارپلانٹ کنزرویشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین کلمات تشکر اداکریں گی جبکہ برطانیہ کے رائل بوٹینیکل گارڈ ن کی ڈاکٹر شاہینہ غضنفر اورایڈیٹرفلورا آف پاکستان وسابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سید ارتفاق علی کلیدی خطاب کریں گے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں